تلنگانہ

تلنگانہ اسمبلی میں ذات پات کا سروے کروانے سے متعلق قرارداد منظور

حیدرآباد _ 16 فروری ( اردولیکس) تلنگانہ قانون ساز اسمبلی میں ریاست بھر میں ذات پات کا سروے کروانے سے متعلق قرارداد منظور کی گئی ہے وزیر برائے پسماندہ طبقات پونم پربھاکر نے آج اسمبلی میں ذات پات کا سروے کروانے سے متعلق ایک قرارداد کو پیش کیا۔ جس پر تمام سیاسی جماعتوں کے ارکان نے تفصیلی مباحث میں حصہ لیا۔ بعد ازاں اس قرارداد کو منظور کرلیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے انتخابات سے قبل عوام سے وعدہ کیا تھا کہ ان کے اقتدار میں آنے پر ذات پات کا سروے کرواتے ہوئے ایس سی، ایس ٹی، بی سی اور مسلمانوں کی آبادی ان کی تعلیمی، معاشی، سماجی اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی ترقی کے اقدامات کئے جائیں گے

بی آر ایس کے رکن اسمبلی تارک راماراو نے کہا کہ اس سروے کو قانونی حیثیت ہونی چاہیے ورنہ بہار کی طرح یہ سروے بھی بے کار ہوجائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button