اسپشل اسٹوری

سالن میں ٹماٹر ڈالنے پر بیوی کا شوہر سے جھگڑا ۔ غصہ میں گھر چھوڑ کر چلی گئی

نئی دہلی: ٹماٹر کی قیمتوں میں حد سے زیادہ اضافہ کی وجہہ سے اب اس کے استعمال کو لےکر گھروں میں بھی جھگڑے ہورہے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں ایک شوہر کو سالن میں 3 ٹماٹر زیادہ استعمال کرنا مہنگا پڑ گیا اس کی وجہ سے اس کی بیوی اس قدر ناراض ہو گئی کہ وہ اپنی چھوٹی بیٹی کے ساتھ گھر چھوڑ کر چلی گئی۔

 

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہڈول کے رہنے والے سنجیو برمن دھابہ چلاتے ہیں۔ وہ گاہکوں کیلئے سالن بنا رہا تھا۔ اس نے سالن میں 3 ٹماٹر زیادہ ڈالے۔ غلطی یہ ہوئی کہ اس نے اس کے لیے اپنی بیوی سے اجازت نہیں لی تھی، بس پھر کیا تھا بیوی اس سے ناراض ہو گئی اور اس سے جھگڑنے لگی

 

 

 

سنجیو کہتے ہیں میں ایک دھابہ چلاتا ہوں، ہم لوگوں کو ٹفن بھی دیتے ہیں۔ میں نے ٹفن کے لیے سبزی بنائی اور اس میں 3 ٹماٹر زیادہ ڈالے۔ میری بیوی کو بہت غصہ آیا وہ اتنی ناراض ہوئی کہ گھر چھوڑ کر چلی گئی۔ وہ ہماری چھوٹی بیٹی کو بھی ساتھ لے گئی ہے۔”

 

 

ان کا مزید کہنا ہے کہ ٹماٹر کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے سالن میں زیادہ ٹماٹر ڈالنے کی وجہ سےان کی بیوی کا ان سے بہت جھگڑا ہوا۔ سنجیو کہتے ہیں "وہ جانے سے پہلے مجھ سے بہت لڑی اس کا کہنا تھا کہ ٹماٹر بہت مہنگے ہیں اور میں سبزی میں زیادہ ٹماٹر ڈال دیتا ہوں، تین دن سے اسے ڈھونڈ رہا ہوں مجھے اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button