تلنگانہ

صدر مجلس و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اویسی کی دختر کی شادی _ چیف منسٹر چندرشیکھرراو کے علاوہ دیگر شخصیات شریک

حیدر آباد 23 دسمبر (اردولیکس )   صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی دختر  کی شادی میں چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو، وزیر داخلہ محمد علی چیف سکریٹری سومیش کمار اور ٹی آر ایس کے بیشتر وزراء اور ارکان مقننہ نے شرکت کی اور بیرسٹر اسد الدین اویسی، جناب اکبر الدین اویسی قائد مجلس مقننہ پارٹی اور جناب برہان الدین اویسی ایڈیٹر ان چیف روز نامہ اعتماد کو مبارکباد پیش کی۔

صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی ایم پی کی دختر کی شادی جناب مرزا فهد احمد بیگ فرزند جناب مرزا ذیشان احمد کے ساتھ صدر مجلس کی قیام گاہ واقع شاستری پورم میں انجام پائی۔ محفل عقد مختصر انداز میں منعقد ہوا۔ مولانا مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ، جامعہ نظامیہ نے خطبہ نکاح پڑھا اور دعا کی۔ سیاسی قائدین، اعلی عہد یدار، علماء کرام مشائخ عظام اور رشتہ داروں کی مختصر تعداد شریک تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button