تلنگانہ

نظام آباد میں جرنلسٹس کالونی کا سنگ بنیاد _ رکن کونسل کویتا کا خطاب ، صحافیوں میں مسرت کی لہر 

تلنگانہ تحریک میں صحافیوں کا اہم کلیدی رول 

جرنلسٹ کالونی کے سنگ بنیاد تقریب سے رکن کونسل کے کویتا کا خطاب۔صحافیوں میں مسرت کی لہر 

نظام آباد:10/ جون (اردو لیکس محمد یوسف الدین خان)تلنگانہ تحریک میں صحافیوں کا اہم کلیدی کردار رہا۔ ان خیالات کا اظہار رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے آج شہر کے مضافاتی علاقہ گنڈارام میں سہ پہر تلنگانہ اسٹیٹ آرٹی سی چیرمین باجی ریڈی گوردھن، ضلع پریشد چیرمین وٹھل راؤ، نظام آباد اربن ایم ایل اے بیگالہ گنیش گپتا، مئیر ڈی نیتو کرن، نوڈا چیرمین پربھاکر ریڈی، ایم ایل سی وی جی گوڑ، مقامی سرپنچ لکشمن راؤ کے ہمراہ جرنلسٹ کالونی کا سنگ بنیاد رکھا۔

 

اس موقع پر کے کویتا نے کہا کہ تلنگانہ حکومت ایک طویل عرصہ سے تمام مستحق صحافیوں کو مکانات فراہم کرنے کیلئے آگے آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کالونی میں تمام بنیادی سہولتیں فراہم کی جائے گی۔ کے کویتا نے کہا کہ بے شمار صحافی کرایہ کے مکانات میں رہائش پذیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وقتاًفوقتاً صحافیوں میں اراضی کیلئے کئی ایک قائدین سے نمائندگی کی تاہم انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔

 

انہوں نے کہا کہ گنڈارام کے علاوہ دیگر مقامات پر اراضیات کسی نہ کسی قسم کے قانونی چارہ جوئی سے متاثر ہے۔ اسی لئے تنازعات سے محفوظ اراضی کا انتخاب کرتے ہوئے 11 ایکڑ زمین مختص کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرنلسٹوں کیلئے اندرون 6 ماہ میں ماڈل کالونی کی تکمیل کرنے کا اظہار کیا۔ کے کویتا نے رورل ایم ایل اے باجی ریڈی نے صحافیوں کی اراضی کیلئے اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ایک طویل عرصہ سے صحافیوں کیلئے اراضی فراہم کرنے کا بیڑہ اٹھایا اور اس کی یکسوئی عمل میں لائی۔

 

انہوں نے تمام صحافی تنظیموں سے خواہش کی کہ وہ اپنے اندر اتحاد و اتفاق رکھیں۔ علاوہ ازیں صحافیوں نے جرنلسٹ کالونی کے قیام پر اپنی مسر ت کا اظہار کرتے ہوئے رکن قانون ساز کونسل کے کویتا، آرٹی سی چیرمین باجی ریڈی گوردھن و دیگر عوامی نمائندوں سے اظہار تشکر کیا۔ صحافیوں نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ اور رکن قانو ن ساز کونسل کے کویتا کی تصویر وں کو دودھ سے نہلایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button