تلنگانہ

راشن کارڈ کے لئے ” کے وائی سی ” اپ ڈیٹ کروانے کے معاملے میں گھبرانے کی ضرورت نہیں

نارائن پیٹ: 26ستمبر(اردولیکس) تلنگانہ کے ضلع نارائن پیٹ کے ڈسٹرکٹ سیول سپلائی آفیسر سدرشن نے نارائن پیٹ ضلع کے تمام راشن کارڈ ہولڈروں کو مطلع کیا  ہے کہ eKYC بائیو میٹرک رجسٹریشن کی کوئی آخری تاریخ مقرر نہیں ہے، اس لیے کسی بھی راشن کارڈ ہولڈرکو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے، تمام راشن کارڈ استفادہ کنندگان ایک ساتھ راشن کی دکان پر جاکر بھیڑ نہ لگائیں بلکہ اگلے مہینے بھی eKYC رجسٹریشن کے لئے ڈیلر سے رجوع ہوسکتے ہیں۔ لہذا راشن کارڈ ہولڈرس اس بات کو نوٹ کرلیں کہ eKYC رجسٹر کرنے کی کوئی آخری تاریخ تاحال مقرر نہیں ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button