تلنگانہ

سابق وزیر چندرشیکھر نے کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کا کردیا اعلان

حیدرآباد _ 13 اگسٹ ( اردو لیکس) تلنگانہ کانگریس کے صدر ریونت ریڈی نے آج حیدرآباد کے جوبلی ہلز میں واقع سابق وزیر چندرشیکھر کی قیامگاہ پہنچ کر انھیں کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی۔واضح رہے کہ چندرشیکھر آج صبح میں ہی بی جے پی سے استعفی دے دیا تھا۔

ریونت ریڈی کی دعوت پر چندرشیکھر نے کانگریس پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ وہ 18 اگست کو کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے کی موجودگی میں کانگریس پارٹی میں شامل ہونے والے ہیں بتایا جاتا ہے کہ ملکارجن کھرگے 18 اگسٹ کو حیدرآباد کا دورہ کرنے والے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button