تلنگانہ

حضوراکرم صلعم کی شان میں گستاخی، بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ کے خلاف مقدمہ درج ۔ برہم مسلمانوں کا حیدرآباد میں زبردست احتجاج

حیدرآباد: بی جے پی کے حلقہ اسمبلی گوشہ محل کے رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کی جانب سے حضوراکرم صلعم کی شان میں گستاخی کی گئی جس پربرہم مسلمان کل رات دیرگئے سے حیدرآباد کے پرانے شہرکے مختلف مقامات پر برہم ہوکرسڑکوں پرنکل آئے اوراحتجاج کررہےہیں۔ دبیر پورہ پولیس اسٹیشن میں راجہ سنگھ کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 153 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ راجہ سنگھ کو گرفتارکرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے حیدرآباد کمشنرپولیس کے دفترکے سامنے زبردست احتجاج کیا گیا پولیس نے احتجاجیوں کو حراست میں لے کرمختلف پولیس اسٹیشنوں کو منتقل کردیا۔ ساتھ ہی کئی پولیس اسٹیشنوں میں راجہ سنگھ کے خلاف تحریری طورپرشکایت درج کروائی جارہی ہے۔ رات دیرگئے راجہ سنگھ کا گستاخانہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مسلمانوں میں شدید برہمی کی لہرپائی جاتی ہے۔ صورتحال کی سنگین نوعیت کو دیکھتے ہوئے پرانا شہرکے کئی حساس مقامات پرپولیس کے دستوں کو متعین کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button