تلنگانہ

تلنگانہ میں 12 آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے

حیدرآباد: تلنگانہ میں مزید 12آئی پی ایس عہدیداروں کے اچانک تبادلے کردئیے گئے۔ تسدھیربابو کمشنر پولیس رچہ کنڈہ کا تبادلہ کرتے ہوئے ڈاکٹر ترون جوشی کو کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مقرر کیا گیا ہے۔

 

جوئل ڈیوس کو جوائنٹ کمشنر پولیس ٹریفک سائبرآباد‘ نارائن نائک کو ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس سی آئی ڈی حیدرآباد‘ اپوروا راو کو سپرنٹڈنٹ پولیس ویجلنس ٹی ایس آر ٹی سی‘ اودے کمار ریڈی کو ڈپٹی کمشنر پولیس ساوتھ ویسٹ زون حیدرآباد‘ گریدھر کو ڈپٹی کمشنر پولیس ایسٹ زون  حیدرآباد، مرلی دھر کو ڈپٹی ڈائرکٹر پولیس اکیڈیمی مقرر کیا گیا ہے۔

 

سادھنا رشمی ڈپٹی کو ڈپٹی کمشنر پولیس ٹاسک فورس حیدرآباد مقرر کیا گیا ہے۔ بس سلسلے میں احکامات جاری کردیئے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button