اسپشل اسٹوری

جسے اللہ رکھے۔۔۔2 ماہ کا بچہ تین دن بعد ملبہ سے زندہ نکلا: ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی: ترکی اورشام جہاں آفات سماوی نے زبردست تباہی مچادی ہے۔ ہرطرف نعشیں ہی نعشیں نظرآرہی ہیں، بچاواورراحت کاری کے کام جاری ہیں۔ جہاں ایک طرف عمارتوں کے انہدام کی وجہہ سے ہزاروں لوگ ابدی نیند سوگئے وہیں دوسری جانب بعض معصوم بچوں کو ملبہ سے زندہ باہرنکالا جارہا ہے جو تین دن تک پھنسے رہنے کے بعد بھی موت کو شکست دے کر بچ گئے۔ جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے کے مصداق ریسکیو ٹیموں نے ملبے میں پھنسے ہوئے ایک شیرخوارکو باہرنکالا، اس بچہ کی عمر دو ماہ ہے، دو ماہ کے بچے کو تین دن بعد زندہ باہرنکالا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button