جرائم و حادثات

صرف 2 ایکڑ اراضی کیلئے قتل۔ ماں کا سر تن سے جدا کردینے کے واقعہ کی تحقیقات میں انکشاف

جنگاوں: درندہ صفت بیٹے کی جانب سے ماں کی جان لینے کے بعد اس کا سر تن سے جدا کردینے کے واقعہ کی تحقیقات کے دوران پولیس کو انکشاف ہوا کہ صرف دو ایکڑ اراضی کیلئے اس نے یہ غیرانسانی حرکت کی۔

پولیس کے مطابق ریاست تلنگانہ جنگاوں منڈل کے مری گڑی گاؤں تعلق رکھنے والی خاتون (60) سالہ رمنماں کا شوہردس سال قبل فوت ہوگیا۔ اس جوڑے کو ایک بیٹا کنا اپا اوربیٹی لاونیہ ہیں۔ وہ دونوں شادی شدہ بتائے گئے ہیں۔ شادی کے بعد شوہرسے اختلافات کی وجہہ سے لاونیہ ماں کے گھر چلی آئی۔ رمنماں کے نام پر دس ایکڑ اراضی ہے۔ اس نے اپنی جائیداد میں سے 4 ایکڑ اراضی بیٹی اوردو ایکڑ اراضی بیٹے کے نام کردی۔

بیٹا کنا اپا مزید دو ایکڑ اراضی اس کے نام کرنے کیلئے ماں پردباوڈال رہا تھا۔ چند دن قبل بیٹے نے اپنی ماں پرحملہ کیا تھا اس سلسلے میں خاتون کی شکایت پرکیس بھی درج کیا گیا۔ مقدمہ درج کروانے پر برہم کنا اپا نے خودکشی کی کوشش کی تھی اسے علاج کیلئے جنگاوں ہاسپٹل لے جایا گیا۔ وہ ہاسپٹل سے ڈسچارچ ہوا اورگھرپہنچنے کے بعد اس نے اپنی ماں کا ہی قتل کردیا۔ قتل کے بعد اس نے اپنے آپ کو پولیس کے حوالہ کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button