تلنگانہ

تلنگانہ گروپ 1 کے امیدواروں کے لئے اہم اطلاع _ نئے ہال ٹکٹ کی بنیاد پر امتحان گاہ میں داخلہ

حیدرآباد _ 4 جون ( اردولیکس) تلنگانہ میں گروپ 1 کے  پریلمس امتحان لکھنے والے امیدواروں کے لئے ایک اہم اطلاع ہے  تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن  نے کہا کہ گزشتہ سال منعقدہ گروپ 1 پریلمس امتحان منسوخ کردیا گیا ہے اس لئے پرانے ہال ٹکٹ غیر کارکرد ہوگئے ہیں امیدواروں کو نئے ہال ٹکٹ جاری کئے جا رہے ہیں کمیشن کی ویب سائٹ پر ہال ٹکٹ پیش کردئے گئے ہیں

کمیشن کی سکریٹری انیتا رام چندرن نے کہا کہ اسے ویب سائٹ https://www. tspsc.gov. in کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے ۔ انھوں نے واضح کیا کہ منسوخ شدہ امتحان کے ہال ٹکٹس قبول نہیں کئے جائیں گے ۔ OMR شیٹ کا نمونہ ویب سائٹ پر دستیاب کرایا گیا ہے اور امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اسے دو بار چیک کریں۔

 

 

 

امتحان کے لئے صرف ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے۔ جس کے پیش نظر کمیشن نے امتحان کے انتظامات مکمل کرلئے کا ہیں ۔ کمیشن کے عہدیداروں نے پہلے ہی کلکٹرس، ایس پیز، پولس کمشنروں اور امتحانات کے سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ خصوصی میٹنگ کی تھی ۔ امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ، حیدرآباد اور بڑے شہروں میں ٹریفک کنٹرول کے لیے خصوصی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

 

 

 

گروپ 1 کے پریلمس امتحان گزشتہ سال 16 اکتوبر کو ہوا تھا، کمیشن نے سوالیہ پرچہ لیک ہونے کے معاملے کی وجہ سے امتحان منسوخ کر دیا تھا۔

 

اب امتحان دوبارہ 11 جون کو صبح 10.30 بجے سے دوپہر 1 بجے تک ہوگا۔ اس دوران گروپ 1 کی 503 جائیدادوں کے لیے کل 3,80,202 درخواستیں موصول ہوئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button