ایجوکیشن

حیدرآباد کے دوبھائیوں کو آرٹیفشیل ٹیکنالوجی میں پی ایچ ڈی  

حیدرآباد 17 جون (پریس نوٹ) دنیا میں آنے والادورآرٹیفشیل ٹیکنالوجی کا دور ہے ایسے میں ہمارے نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ اس جدید ٹیکنالوجی سے اپنے آپ کا ہم آہنگ کرلیں ۔ اسی ضمن میں حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے دوبھائیوں نے آرٹیفشیل ٹیکنالوجی یعنی مصنوعی ذہات میں پی ایچ ڈی حاصل کی ہے۔

 

محمد حاتم فرہان صدیقی ولدمحمد یوسف صدیقی اور انکے بھائی محمد کامران صدیقی نے آرٹیفشیل ٹیکنالوجی کے شعبے میں دو الگ الگ موضوعات پر راجستھان کے اجمیر میں واقع بھاگونت یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی تکمیل کی ہے۔ محمد حاتم فرہان صدیقی اپنا مقالہ موسمی برسات کے بڑے ڈاٹا کی پیش گوئی میں آرٹیفشیل ٹیکنالوجی کے استعمال پر مکمل کرلیا جبکہ ان کے بھائی محمد کامران صدیقی نے اپنا پی ایچ ڈی کا مقالہ آن لائن پیمنٹ سسٹم کے لے اڈوانس ای پیمنٹ سسٹم میں آرٹیفشیل ٹیکنالوجی کے استعمال مکمل کرلیا ہے۔

 

یونیورسٹی ان دونوں بھائیوں کے مقابلوں کو تسلیم کرتے ہوئے انہیں پی ایچ ڈی کا مستحق قرار دیتے ہوئے اسناد جاری کیے ہیں۔ دونوں بھائیوں کو انتہائی جدید ٹیکنالوجی کے زمرے میں پی ایچ ڈی ملنے پر دوست احباب نے مبارکباد پیش کی ہے۔۔

متعلقہ خبریں

Back to top button