انٹر نیشنل

حج سیزن 2023 کو امراض سے پاک بنانے کے لیے وزارت صحت کے اقدامات 

ریاض ۔ کے این واصف 

حج ۲۰۲۳ کی تیاریاں تقریباُ مکمل۔ سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ’ اس سال عازمین حج کو صحت خدمات کی فراہمی کے لیے 14 ایئرپورٹس، بندرگاہوں اور بری سرحدی چیک پوسٹوں پر ہیلتھ سینٹرز قائم کردیے‘۔

 

 

حج سیزن کے دوران بری، بحری اور فضائی راستوں سے آنے والے عازمین حج کی صحت کے حوالے سے نگرانی کی جائے گی۔سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’امراض کے سدباب کے لیے ایئرپورٹس، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں پراحتیاطی اقدامات کیے جارہے ہیں‘۔

 

 

وزارت کا کہنا ہے کہ’ کوشش ہے حج سیزن کے دوران متعدی اور وبائی امراض کو پھیلنے سے روکا جائے۔ ایک طرف امراض سے بچاؤ کی حکمت عملی تیار کی ہے تو دوسری جانب بیماریوں میں مبتلا افراد کو علاج کی سہولتوں فراہم کی جارہی ہیں‘۔وزارت صحت نے کہا کہ’ ایئرپورٹس، بندرگاہوں اور بری سرحدی چوکیوں پر صحت انتظامات حج سیزن کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے حوالے سے پہلی دفاعی لائن ہے‘۔

 

’طیاروں، بحری جہازوں اور ٹرانسپورٹ کے مختلف وسائل کو احتیاطی تدابیر اپنانے کا پابند بنایا گیا ہے‘۔عازمین حج کے سامان کے حوالے سے بھی کچھ پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹوں کے تناظر میں صحت پالیسی پر نظرثانی کی جاتی رہتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button