انٹر نیشنل

سعودی ولی عہد سے ہندوستان، امریکہ اور امارات کے سکیورٹی ایڈوائزرس کی ملاقات

حیدرآباد ۔ کے این واصف

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ہندوستان، متحدہ عرب امارات، اور امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیروں کی ملاقات کی۔ سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امارات کے قومی سلامتی کے مشیر شیخ تہنون بن زید النہیان، امریکہ کے جیک سلیوان اور ہندوستان کے اجیت ڈوول کے ساتھ باہمی تعلقات کے فروغ، خطے کی ترقی اور استحکام کے حوالے سے بات چیت کی۔اجلاس میں دیگر سینیئر امریکی حکام نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button