اسپشل اسٹوری

بچھڑے ہوئے عارف اور سارس کی جذباتی ملاقات۔ پرندے کی بے تابی کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

نئی دہلی: سارس اوراس کے دوست عارف جنہیں جدا کردیا گیا تھا، کی زوپارک میں جذباتی ملاقات ہوئی۔ محکمہ جنگلات نے وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ کا حوالہ دیتے ہوئے دونوں کو الگ کر دیا تھا اور اب سارس کانپور کے زوپارک میں قید ہے جبکہ عارف کو مقدمات کا سامنا ہے، ایسے میں عارف نے اپنےبچھڑے ہوئے دوست سے زو پارک میں ملاقات کی۔

ریٹائرڈ آئی اے ایس سوریہ پرتاپ سنگھ نے کانپورزوپارک میں عارف اور سارس کی ملاقات کا ویڈیو آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ جی آج آپ سے پہلی مرتبہ کچھ مانگ رہا ہوں۔ آزاد کر دیجیے سارس کو، کیا ملے گا کسی کو انھیں الگ کرکے ؟ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عارف کو دیکھ کر سارس بے قرار نظر آ رہا ہے اور اِدھر اُدھر اڑتا اور تیزی سے بھاگتا دکھائی دے رہا ہے۔

عارف اور سارس کی جذباتی ویڈیو کو دیکھنے کے بعد کئی لوگوں نے اترپردیش حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایک بار پھر عارف اور سارس کو ساتھ رہنےکی اجازت دینی چاہیے.

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button