انٹر نیشنل

خلیجی ممالک سے 40 لاکھ زائرین مدینہ منورہ پہنچے۔ قومی آمدنی میں ۱۰۸ ملین ریال کا اضافہ

ریاض ۔ کے این واصف

گزشتہ چند برسوں میں عمرہ کی ادائیگی اور زیارت مدینہ منورہ کے زائرین میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔ بتایا گیا کہ گزشتہ سال 2022 میں خلیجی ممالک سے 40 لاکھ زائرین مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔سبق ویب سائٹ کے مطابق خلیجی ممالک سے سعودی عرب آنے والے سیاحوں کی کل تعداد 50 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔

خلیجی محکمہ شماریات نے کہا ہے کہ ’گزشتہ سال 2022 کا تقابل مماثل مدت سے کیا جائے تو معلوم ہوگا کہ خلیجی ممالک سے آنے والے سیاحوں کی شرح کی میں 140 فیصد اضافہ ہوا ہے‘۔محکمے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ سال کے دوران خلیجی ممالک سے آنے والے سیاحوں کاقیام مدینہ منورہ کے علاوہ ریاض ، الخبر اور جدہ میں سب سے زیادہ تھا‘۔

محکمے نے کہا ہے کہ ’سالہ شرح کا تقابل کیا جائے تو معلوم ہوگا کہ خلیجی ممالک کے سیاحوں کی کل تعداد میں 10.7 فیصد اضافہ ہوا ہے‘۔’خلیجی ممالک سے آنے والے سیاحوں نے قومی پیدا وار میں 108 ملین ریال کا اضافہ کیا ہے‘۔

متعلقہ خبریں

Back to top button