تلنگانہ

نرمل بی آر ایس کو زبردست جھٹکہ _ قدآور قائد سری ہری راؤ کی ریونت ریڈی کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت

نرمل بی آر ایس کے قدآور قائد سری ہری راؤ کی ریونت ریڈی کی موجودگی میں کانگریس میں شمولیت

ایم ایل اے انتخابات میں ہوگی کانٹے کی ٹکر

حیدرآباد، 14/جون (۔۔۔۔۔) نرمل بی آر ایس کے قدآور قائد و تلنگانہ تحریکار سری ہری راؤ نے سینکڑوں حامیوں کے ہمراہ گاندھی بھون، حیدرآباد پہنچ کر ٹی پی سی سی صدر ریونت ریڈی کی قیادت میں کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔ تلنگانہ کانگریس صدر ریونت نے پارٹی کھنڈوا پہناکر سری ہری راؤ کا والہانہ استقبال کیا۔

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے نرمل دورہ کرنے کا اعلان کیا اور کہاکہ نرمل میں کانگریس امیدوار کی جیت یقینی ہے۔جبکہ سری ہری راؤ نے کہاکہ انتھک جدوجہد کے ذریعہ حاصل کردہ تلنگانہ ریاست میں لوٹ مار جاری ہے اور حقیقی تلنگانہ تحریکاروں کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔ تلنگانہ فراہم کرنے والی کانگریس سابق صدر سونیا گاندھی کی قیادت میں آگے بڑھنے کا سری ہری راؤ نے عزم ظاہر کیا۔

 

سری ہری راؤ کی شمولیت سے نرمل حلقہ اسمبلی میں برسر اقتدار جماعت کے ریاستی وزیر کی مشکلات اضافہ ہوچکا ہے اور ان کے لئے ایم ایل اے انتخابات میں کامیابی اب آسان نہیں ہوگی کیونکہ 2019 میں ریاستی وزیر کی کامیابی میں سری ہری راؤ کا ناقابل فراموش رول رہا۔ اس کے علاوہ کانگریس کا کیڈر ہر گاؤں ،ہر گلی و کوچہ میں مضبوط ہے

 

۔ دوسری جانب ریاست کرناٹک میں کانگریس کامیابی کے بعد تلنگانہ کانگریس قائدین میں جوش و خروش پیدا ہوگیا اور کانگریس میں مختلف پارٹیوں کے سرکردہ قائدین کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے اور اب کانگریس نے ریاست میں کامیابی کا جھنڈا لہرا کرنے کا عہد کیا۔ اس کے ساتھ ہی برسر اقتدار حکومت سے ناراض بھی کانگریس کا ہاتھ تھامنے کے لئے تیار ہے۔

 

سری ہری راؤ کے ہمراہ واجد احمد خان ، سابق نائب چیئرمین بلدیہ نرمل،  عتیق احمد ، سابق زیڈ پی کو آپشن ممبر، نرسریاں سابق زیڈ پی ٹی سی، سورنا گرام پنچایت کے سرپنچ، جینتی پٹیل سابق کونسلر، پوڈلی گنیش سابق کونسلر بشمول سابق ایم پی ٹی سیز، زیڈ پی ٹی سیز، سرپنچوں ، وارڈ مبمرس اور مختلف پارٹیوں کے سینکڑوں اہم قائدین نے کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔

 

اس موقع پر سی۔ رامچندر ریڈی سابق ایم ایل اے عادل آباد، پتی ریڈی راجیشور ریڈی ،سارنگ پور زیڈ پی ٹی سی و ضلع نرمل کے زیڈ پی سیز اسوسی ایشن کے صدر، عمران اللہ خان کونسلر، ارجمند ، سید اظہر، جنید، متین، صباء کلیم اور دیگر قائدین موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button