تلنگانہ

حیدرآباد میں طالبات کو برقعہ پہن کر امتحان لکھنے کا واقعہ _ وزیر داخلہ محمود علی کا ردعمل: ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد _ 16 جون ( اردولیکس) حیدرآباد کے پرانے شہر میں طالبات کو برقعہ نکال کرامتحان لکھنے کی ہدایت دینے کے واقعہ کی اطلاع پر وزیر داخلہ محمود علی نے اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔

 

اس مسئلہ پر رد عمل ظاہرکرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ کسی سے غلطی ہوئی ہوگی لیکن ہماری سیکولرپالیسی ہے۔ برقعہ نہیں پہننا کہیں لکھا ہوا نہیں ہے انھوں نے کہا کہ آج کے واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔

 

حیدرآباد کے سنتوش نگر آئی ایس سدن چوراہے پر واقع ویمنس ڈگری کالج کی چند مسلم طالبات یہاں حجاب پہن کر اردو میڈیم ڈگری کا امتحان لکھنے آئی ہوئی تھیں۔ امتحانی مرکز میں کالج کے عملہ کی جانب سے انھیں حجاب اتارنے کو کہا گیا۔ طالبات کا کہنا تھا کہ انہیں تقریباً آدھے گھنٹے تک امتحان میں شرکت سے روکا گیا۔ بعض طالبات کو حجاب اتار کر امتحانی مرکز میں جانا پڑا۔ طالبات نے بتایا کہ عملہ نے کہا کہ وہ امتحان ختم ہونے کے بعد برقعہ پہن سکتی ہیں۔

 

طالبات نے کہا کہ تمام کالجس میں برقعہ کے ساتھ امتحان لکھنے کی اجازت ہے لیکن اس کالج میں برقعہ اتارنے کی ہدایت دی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button