تلنگانہ

راہول گاندھی سے تلنگانہ کانگریس کے قائدین کی ملاقات _ کرشنا راؤ اور سرینواس ریڈی نے کانگریس میں شامل ہونے کا اعلان کردیا

نئی دہلی _ 26 جون ( اردولیکس) کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے تلنگانہ کانگریس قائدین سے دہلی میں ملاقات کی۔ تلنگانہ کانگریس قائدین کے ہمراہ کھمم، محبوب نگر اور نظام آباد کے تقریباً 35 لیڈروں نے راہول گاندھی اور اے آئی سی سی کے صدر ملکارجن کھرگے سے ملاقات کی۔جن کا تعلق مختلف پارٹیوں سے ہے اور یہ تمام کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے

 

اس ملاقات میں راہول گاندھی نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ ماضی میں کانگریس پارٹی چھوڑنے والے بہت سے لیڈر اپنے گھروں کو لوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ‘گھر واپسی’ پروگرام چل رہا ہے۔  راہول نے کہا کہ آئندہ تلنگانہ انتخابات میں کانگریس کی حکومت بنے گی اور پارٹی کے تمام قائدین کو اس کے لئے جدوجہد کرنی چاہئے۔ راہول گاندھی نے ‘کے سی آر ہٹھاو. تلنگانہ بچاؤ’ کے نعرے کے ساتھ آگے بڑھنے کا مشورہ دیا

 

اس ملاقات میں ٹی پی سی سی کے صدر ریونت ریڈی، کے سی وینوگوپال، جناریڈی، شبیر علی، مدھویشکی کے ساتھ جوپلی کرشناراؤ، پونگولیٹی سرینواس ریڈی،  نرسا ریڈی، گروناتھ ریڈی اور دیگر موجود تھے۔ بعد ازاں  جوپلی کرشناراو ، پونگولیٹی سرینواس ریڈی نے اعلان کیا کہ وہ کانگریس میں شامل ہو رہے ہیں۔ 2 جولائی کو، پارٹی نے کھمم میں ایک بہت بڑا جلسہ منعقد کیا ہے جس میں یہ دو قائدین راہول گاندھی کی موجودگی میں کانگریس میں شامل ہونے والے ہیں

 

متعلقہ خبریں

Back to top button