تلنگانہ

تلنگانہ پولیس رکروٹمنٹ۔حاملہ خواتین کو فزیکل ٹیسٹ میں شرکت کی ضرورت نہیں

حیدرآباد: ریاست میں سب انسپکٹرس اورکانسٹبلز کی جائیدادوں پر تقررات کا عمل جاری ہے۔ امیدواروں کے فزیکل ٹیسٹ کروائے جارہےہیں۔ ایسی خواتین امیدار جو حاملہ ہیں انھیں فزیکل ایونٹس سے مستثنٰی قراردیا گیا ہے یعنی کہ حاملہ خواتین کو فزیکل ٹیسٹ میں اس وقت شرکت کی ضرورت نہیں ہوگی۔ واضح رہے کہ پریمیلنری امتحان میں اہلیت کے باوجود بعض خواتین امیدوارفزیکل ٹیسٹ میں شرکت نہیں کرپارہی تھیں۔ معلوم پر پتہ چلا کہ وہ حاملہ ہیں۔ انھیں مینس میں شرکت کی اجازت رہے گی البتہ مینس میں کامیابی پر خواتین امیدواروں کو اندرون ایک ماہ فزیکل ٹیسٹ میں حصہ لینا ہوگا۔ عدالت کے احکامات پر پولیس رکروٹمنٹ بورڈ نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button