تلنگانہ

چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے پوتے ہمانشو راو کی گریجویشن ڈے تقریب میں شرکت کی

حیدرآباد _ 18 اپریل ( اردولیکس) چیف منسٹر چندرشیکھرراو کے پوتے و وزیر بلدی نظم نسق تارک راما راو  کے بیٹے ہمانشو راؤ نے گچی باولی کے ووکریج انٹرنیشنل اسکول سے 12 ویں جماعت مکمل کی اور گریجویشن کی ڈگری حاصل کی۔ اس موقع پر  اسکول میں ’12ویں کلاس گریجویشن ڈے’ کی تقریب منعقد ہوئی ۔ پروگرام میں ہمانشو کے دادا اور دادی، سی ایم کے سی آر اور شوبھا، والدین کے ٹی آر، شیلما، چھوٹی بہن الیکھیا اور خاندان کے دیگر افراد نے شرکت کی۔

 

‘گریجویشن ڈے’ کے موقع پر اوکریج اسکول کی انتظامیہ نے کامیابی سے 12ویں جماعت مکمل کرنے والے طلباء کو گریجویشن ڈپلومے پیش کیے۔ اسکول  انتظامیہ نے تعلیم کے دوران کھیلوں، ثقافتی شعبے اور سماجی خدمت کے شعبوں میں سب سے زیادہ ٹیلنٹ دکھانے والے طلباء کو ٹیلنٹ ایوارڈز سے نوازا۔ جس میں ہمانشو نے ‘کمیونٹی ایکٹیویٹی سروسز’  ڈپارٹمنٹ میں زبردست ہنر دکھایا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس  زمرہ میں ایکسی لینس ایوارڈ سے نوازا گیا

متعلقہ خبریں

Back to top button