تلنگانہ

محمد رفیع احمد اسوسی ایٹ پروفیسر دکن کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کو کمپیوٹر سائنس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری عطا کی گئی

حیدرآباد۔16/ جولائی (راست) رائل سیما یونیورسٹی کرنول سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق محمد رفیع احمد کو کمپیوٹر سائنس میں ڈاکٹر آف فلاسفی پی ایچ ڈی ڈگری سے نوازا گیا ہے۔ انہوں نے کمپیوٹر سائنس میں اپنا تحقیقی مقالہ بعنوان ”کمپوزٹ اینڈ ہائبرڈ روٹنگ پروٹوکال فار وائرلیس سنسر نٹ ورکس وتھ موبیلیٹی کنسیڈریشن“جناب سید عبدالستار صاحب پرنسپال نواب شاہ عالم خان کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کی نگرانی میں پیش کیا اور ڈاکٹریٹ کے مستحق قرار دیئے گئے۔ ڈاکٹر محمد رفیع احمد دکن کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی حیدرآباد کے شعبہ یم سی اے میں اسوسی ایٹ پروفیسر ہیں۔ اس کے علاوہ وہ بحیثیت نیوز ریڈر دوردرشن کیندر حیدرآباد سے وابستہ ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button