نیشنل

ریاستی وزیر این ایس بوس راجو کو رائچورضلع کے انچارج وزیربنانے کامطالبہ

کل جماعتی کونسل نے ریاستی حکومت سے مانگ کی

رائچور:کرناٹک کے رائچور میں کل جماعتی کونسل نے اے آئی سی سی سکریٹری اورکرناٹک کے سائنس وٹکنالوجی کے وزیر این ایس بوس راجو کو رائچورضلع کے انچارج وزیربنانے کاریاستی حکومت سے مطالبہ کیا۔واضح رہے کہ کل جماعتی کونسل کے نمائندوں نے ریاستی کابینہ میں شمولیت کے بعد پہلی بار رائچورضلع کادورہ کرنے والے این ایس بوس راجو کو تہنیت پیش کی۔

 

 

تہنیتی پروگرام کی صدارت کل جماعتی کونسل کے صدر محمد اقبال نے کی۔اس موقع کونسل کے ارکان نے رائچورضلع اور شہر کی ترقی کیلئے مختلف مطالبات ریاستی وزیر این ایس بوس راجو کے سامنے رکھے۔جن میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسس کاقیام،24گھنٹے پینے کے پانی سپلائی،محفوظ پینے کے پانی کی سپلائی کویقینی بنانے،نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیداکرنے کے علاوہ دیگرمطالبات شامل ہیں۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ریاستی وزیرچھوٹی آبپاشی اورسائنس وٹیکنالوجی بوس راجو نے کہاکہ وہ رائچور ضلع کی ترقی کیلئے ہرممکنہ اقدامات کرینگے۔انہوں نے کہاکہ سبھی مذاہب اورطبقات کے ساتھ انصاف کانگریس پارٹی کا نصب العین ہے۔بوس راجو نے کرناٹک کے اسمبلی انتخابات کی طرح لوک سبھاانتخابات میں بھی فرقہ پرستوں کو شکست دینے کیلئے متحد ہونے کی عوام سے اپیل کی۔انہوں نے کہاکہ کانگریس پارٹی سے ہی ملک اورریاست کی ہمہ جہت ترقی ممکن ہے۔

 

 

انہوں نے بتایا کرناٹک میں کانگریس حکومت اپنے سبھی وعدوں کوپورا کرےگی۔اور اس معاملے کو لیکر عوام کوپریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ریاستی وزیرنے کوئی بھی مسئلہ پیش آنے پران سے رجوع ہونے اوراپوزیشن جماعتوں کے بے بنیاد بیانات پر توجہ نہ دینےکی اپیل کی۔تہنیتی پروگرام میں مختلف مکاتب فکر کےعلماء کرام،مشائخین عظام اوردانشوروں نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button