ممتاز عالم دین حضرت مولانا شاہ محمد جمال الرحمن صاحب مفتاحی کا دورہ اوٹکور

اوٹکور (عبدالوسیم) نہایت مسرت اور بڑی خوشی کیساتھ بتاریخ 3/مئی بروز ہفتہ، ممتاز عالم دین اور معروف صاحب نسبت بزرگ محبوب العلما عارف باللہ حضرت مولانا الحاج شاہ حافظ محمد جمال الرحمن صاحب مفتاحی دامت برکاتہم العالیہ، کی اوٹکور تشریف آوری ہوئی اور مولانا عبد الماجد رحمانی کے عالم کورس مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی گئی، اس مسرت وباسعادت موقع پر محترم جناب عبد المنان صاحب کلوال کے مکان میں ایک دینی واصلاحی نششت منعقد ہوئی، جس کو مخاطب کرتے ہوئے حضرت والا مدظلہ نے فرمایا کہ موجودہ حالات میں دین واسلام اور شریعت محمدی وہ متاع عزیز اور قابل قدر سرمایہ ہے کہ غریب اس کی اہمیت وعظمت کو سمجھکر عمل شروع کرے وہ کامیاب ہے، اور دنیا میں امیر ہو، اور اس کا پاس و لحاظ نہ رکھے، آخرت میں اس کی امیری کا کوئی فائدہ نہیں ،اور وہ ناکام رہے گا ؛ نیز حضرت والا دامت برکاتہم نے استقبال رمضان کے حوالہ سے فرمایا کہ رمضان المبارک میں دن بھر، صبح سے شام تک کا روزہ، بعد رمضان سال کے بقیہ گیارہ مہینوں کےلئے یہ درس دیتا ہے کہ ہم اس میں اللہ تعالی کی نافرمانی اور گناہ سے رکیں رہیں، گویا اس کا روزہ رکھیں،اسی کا نام تقوی ہے، روزہ کا مقصد دراصل تمام منکرات سے رکنا اور گناہوں سے بچنا ہی ہے ، حضرت نے تمام شرکاء مجلس کو ماہ رمضان المبارک کی صحیح قدر کرنے اور روزوں کے ذریعہ تقوی پیدا کرنے کی تلقین فرمائ، بعدہ مولانا عبد الماجد رحمانی کی شعبہ عالمیت کی تکمیل پر مبارکباد پیش کی گئی اور دعاؤں سے نوازا گیا، بعد نماز عصر منعقدہ اس بابرکت مجلس میں معزز مہمان علماء کرام، مولانا مفتی عبداللہ بانعیم صاحب مظاہری، مولانا عبد القوی صاحب حسامی، مولانا عبد العلیم کوثر صاحب قاسمی، مولانا غلام محمد صاحب رشیدی، مولانا شمس الدین صاحب قاسمی، کے علاوہ قاضی عبد الرب صاحب، محترم خواجہ معین الدین صاحب، جناب محمد سہیل صاحب، کے علاوہ محمد جیلانی صاحب اٹکور، عباد الرحمن صاحب نائب سرپنچ ،نذیر احمد صاحب شاہ بھائی، محمد فضل اللہ صاحب کلوال، محمد جاوید، محمد آصف، حافظ سیف اللہ، ودیگر دعوت و تبلیغ سے وابستہ ساتھی موجود تھے، اس مختصر مگر پر اثر وروح پرور مجلس کا حضرت دامت برکاتہم کی رقت انگیز دعا پراختتام عمل میں آیا’، مولانا عبد الماجد رحمانی نے اپنے برادران کے ہمراہ حضرت والا کا دل کی اتاہ گہرائیوں کیساتھ استقبال کیا اور آخیر میں حضرت دامت برکاتہم، ومعزز مہمانان کرام اور تمام شرکاء مجلس کا اس تشریف آوری، افادہ واستفادہ پر شکریہ ادا کیا، میزبانوں نے تمام مہمانوں کا پرتکلف عصرانہ سے ضیافت کی، اور اس طرح اوٹکور کی زرخیز وباشعور سر زمین پر ایک نورانی ماحول کے ساتھ پربہار وپررونق وبافیض مجلس اختتام کو پہنچی،