تلنگانہ

چکن کا ٹکڑا گلے میں پھنس جانے سے ایک شخص کی موت

حیدرآباد: چکن کا ٹکڑا گلے میں پھنس جانے کی وجہ سے ایک شخص کی موت ہو گئی۔ یہ واقعہ حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ فرخ نگر میں پیش آیا جس کا تاخیر سے علم ہوا۔

 

جتندر نامی شخص اپنے دوست دھرمنیدر کے ساتھ ایلی کٹی موضع میں مقیم تھا۔ ان کا تعلق ریاست جھارکھنڈ سے بتایا گیا ہے۔ پیر کی رات انہوں نے چکن پکایا،چکن کھانے کے دوران جتندر کے گلے میں ایک ٹکڑا پھنس گیا جس کی وجہ سے اس کی طبیعت بگڑ گئی اور سانس رک گئی

 

اسے علاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔ پوسٹ مارٹم میں اس بات کا پتہ چلا کہ گلے میں چکن کا ٹکڑا پھنس جانے سے ہی اس کی موت ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button