تلنگانہ

ساڑی پہن کر خاتون دوڑا رہی تھی اسپورٹس بائیک، لوگ حیران۔ تلنگانہ کے ورنگل کا ویڈیو وائرل

حیدرآباد ۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو ان دنوں تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ساڑی پہنی ہوئی ایک خاتون برق رفتاری سے اسپورٹس بائک چلا رہی ہے۔عام طور پر لڑکیاں گاڑی چلایا کرتی ہیں

 

لیکن دیکھا یہ گیا ہے کہ وہ اسکوٹی ٹائپ کی گاڑیوں کو ترجیح دیتی ہیں، لیکن جب ساڑی پہنی ہوئی ایک خاتون شہر کی سڑکوں پر اسپورٹس بائیک دوڑا رہی تھی تو لوگ اسے حیرت سے دیکھ رہے تھے۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے متحدہ ضلع ورنگل کا ہے۔ یہ خاتون ورنگل سے ہنمکںڈہ جانے والی روڈ پر نظر آئی۔

 

خاتون ہیلمٹ لگائے ہوئے ساڑی پہن کر بائیک چلا رہی تھی جسے لوگ حیرت سے دیکھ رہے تھے۔ ان میں سے بعض نے اس کا ویڈیو بھی بنایا اور یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button