تلنگانہ

وائی ایس آر تلنگانہ پارٹی کو ” دوربین ” کا انتخابی نشان الاٹ

حیدرآباد _ 26 اکتوبر ( اردولیکس) مرکزی الیکشن کمیشن نے وائی ایس شرمیلا کی پارٹی وائی ایس آر تلنگانہ کو ” دوربین ” کا انتخابی نشان الاٹ کردیا ہے ریاست میں انتخابات کی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں پولنگ 30 نومبر کو ہونے والی ہے ۔ ایسے میں تمام  سیاسی جماعتیں رائے دہندوں سے ملاقات کرتے ہوئے اپنی پارٹی کے نشان کو ووٹ دینے کی اپیل کر رہے ہیں۔

 

لیکن اب تک شرمیلا کی پارٹی کو انتخابی نشان الاٹ نہیں ہوا تھا، تاہم آج مرکزی الیکشن کمیشن نے وائی ایس شرمیلا  کی پارٹی کو دوربین کا نشان الاٹ کر دیا ہے۔ مرکزی الیکشن کمیشن نے  ریاست کے 119 حلقوں میں ایک ہی نشان الاٹ کرنے کے احکامات جاری کئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button