جنرل نیوز

بھینسیہ میں نارمل ڈیلیوری کو فروغ دینے کےلیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں

نرمل ضلع ڈپٹی میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسرادریس غوری کی تمام خانگی نرسنگ ہومس کو ہدایت

بھینسیہ (نامہ نگارافروزخان) ریاستی حکومت نے سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں میں غیر مطلوبہ سیزرین سیکشن کرانے کے عمل کو روکنے کے لیے ہمہ گیر جنگ شروع کی ہے۔اسی ضمن میں نرمل ضلع سطح پر ایک ٹیم تشکیل دی گئ ہے جس میں نرمل ضلع ڈپٹی میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر ادریس غوری۔ بھینسیہ آرڈی او لوکیشورراو۔ بھینسیہ میونسپل کمشنرایم اے علیم۔ سب انسپیکٹرمہیش۔ ڈاکٹرمتین اللہ شامل ہیں۔

آج نرمل ضلع ڈپٹی میڈیکل اینڈہیلتھ آفسر نےبھینسیہ شہرکا دورہ کرتےہوئے بھینسیہ شہرکے خانگی نرسنگ ہومس جن میں سری دتہ سائی نرسنگ ہوم۔سنجیونی نرسنگ ہوم۔ساکشی میٹرینٹی ہوم۔جی ڈی آر نرسنگ ہوم کےعلاوہ دیگرمیڑینٹی ہاسپیٹل پہنچ کرتمام صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے تمام ہی دواخانوں کے ذمہ داوں کونارمل ڈیلوری انجام دینے کی ہدایت دی۔ بعدازاں نرمل ضلع ڈپٹی میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر ادریس غوری نے اپنا ایک صحافتی بیان جاری کرتےہوئے کہا کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے نارمل ڈیلوری کے فیصد کو بڑھانے کےلیے ہرممکنہ اقدامات کیے جارہے ہیں آج اسی ضمن میں عوام میں نارمل ڈیلیوری کے تعلق سے شعورلانے کےلیے تمام ہی خانگی اورسرکارہ نرسنگ ہومس کا دورہ کیا گیا کیونکہ آپریشن کےزریعہ انجام دی گئی ڈیلیوری میں ماں اور بچہ دونوں کی صحت پربہت بڑااثرپڑتا ہے ۔

آپریشن کےدوران جسم سے حد سے زیادہ خون بہہ جاتا ہے جس سے ماں کمزورہوجاتی ہے اوراسکا اثربچہ پربھی پڑتاہے، آگے چل کر ماں اور بچے کو صحت کا مسائل درپیش آتاہے لہذا اس موقع پرانہوں نے تمام ہی خواتین اورہاسپیٹل ذمہداران کوہدایت دی کی وہ نارمل ڈیلیوری کوانجام دیتے ہوئے ماں اور بچہ کی صحت کو مستحکم بنائیں۔ واضع رہے کہ گذشتہ کچھ ماہ قبل بھینسیہ شہرکے بہت سے خانگی میٹرینٹی نرسنگ ہومس کی جانب سے نارمل ڈیلیوری کے بجائے آپریشن کے زریعہ ڈیلیوری انجام دیے جارہے تھے جس پر نرمل ضلع کلکٹر کی جانب سے ان نرسنگ ہومس کو مہربندکردیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button