تلنگانہ

شہر کی ترقی و عوام کی خوشحالی میری اولین ترجیحات میں شامل. محمد علی شبیر کا میڈیا سے خطاب. 

شہر کے تمام طبقات کی عوام و ووٹرس کا تعاون میرے لیے ناقابل فراموش ہے

نظام آباد. 1/ڈسمبر (اردو لیکس) کانگریس پارٹی اربن امیدوار محمد علی شبیر نے آج دوپہر اردو صحافیوں سے ملاقات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے تمام طبقات کی عوام کا انھیں بھر پور تعاون رہا ہے. انھوں نے کہا کہ انتخابی سرگرمیوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے تمام طبقات نے ان پر جس طرح اپنا اعتماد ظاہر کرتے ہوئے رائے دہی کے موقع پر بھاری اکثریت سے انکی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے ان کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کیا ہے. تمام ووٹرس سے انھوں نے اظہار تشکر کیا ہے. اور کہا کہ شہر کے تمام مسالک و مکاتب فکر. علماء و مشائخین نے بھی اپنے اپنے پلیٹ فارمز کے ذریعے انکی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے ناقابل فراموش کردار ادا کیا جسکے لئے وہ تمام علماء و مشائخین اور تمام مکاتب فکر و ہر ایک کے ممنون و مشکور ہیں. محمد علی شبیر نے کہا کہ انکی کامیابی کے ساتھ ہی شہر کی ترقی و عوام کی خوشحالی کے علاوہ شہر کے سلم علاقوں کی ترقی و ان علاقوں کے مسائل. بابن صاحب پہاڑی بریج کی تعمیر. اردو صحافیوں کے دیرینہ مسائل و مطالبات کی یکسوئی انکی اولین ترجیحات میں شامل ہے. اس موقع پر سینئر کانگریس پارٹی قائدین سید نجیب علی ایڈوکیٹ. اشفاق احمد خان پاپا. محمد الیاس. و دیگر موجود تھے.

متعلقہ خبریں

Back to top button