نیشنل

عتیق احمد قتل کے خلاف واٹس ایپ اسٹیٹس۔فرحان نامی نوجوان کو جیل بھیج دیا گیا

حیدرآباد _ 19 اپریل ( اردولیکس ڈیسک) مدھیہ پردیش کے دھار ضلع کے نلچھا گاوں میں ایک نوجوان کو  متنازعہ واٹس ایپ اسٹیٹس لگانا مہنگا پڑ گیا۔ اسٹیٹس کی بنیاد پر پولیس نے نوجوان کے خلاف سماجی ہم آہنگی کو بگاڑنے کا مقدمہ درج کرکے نوجوان کو جیل بھیج دیا۔ نلچھا پولیس کے مطابق نوجوان نے واٹس ایپ پر اتر پردیش کے مشہور عتیق احمد قتل معاملہ پر تبصرہ کرتے ہوئے پوسٹ کی تھی۔

جب لوگوں نے اس پوسٹ کو دیکھا تو نلچھا پولیس اسٹیشن میں شکایت کی گئی۔ پولیس نے اسٹیٹس کے اسکرین شاٹ کی بنیاد پر کارروائی کی ہے۔ اس واقعہ کے بعد پولیس نے مشورہ دیا کہ سوشل میڈیا پر ایسی پوسٹیں نہ لگائیں جس سے معاشرے میں کسی بھی قسم کا تشدد پھیلے۔

ہفتہ کی رات اتر پردیش کے پریاگ راج میں  عتیق احمد اور ان کے بھائی اشرف کا قتل کر دیا تھا۔ عتیق احمد کے قتل کے خلاف  فرحان  پٹھان اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس پر ” زنجیروں سے جکڑے شیر پر کتوں کا حملہ” کا اسٹیٹس ڈال دیا۔ فرحان کے واٹس ایپ اسٹیٹس پر کئی لوگوں نے اعتراض کیا اور یشونت منڈلوئی نے فرحان کے خلاف نلچھا پولیس اسٹیشن میں شکایت کی۔  منڈلوئی نے پولیس کو اسٹیٹس کے اسکرین شاٹس بھی دیے، جس کی بنیاد پر پولیس نے فرحان  کے خلاف تعزیرات ہند کے دفعہ 153 کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو جیل بھیج دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button