تلنگانہ

جم سے واپسی کے بعد نوجوان کی ہارٹ اٹیک سےموت۔ تلنگانہ کے کھمم میں واقعہ

کھمم: جم سے واپسی کے بعد ایک نوجوان کی ہارٹ اٹیک سے موت ہوگئی۔ یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے کھمم شہر میں پیش آیا۔ متوفی کی شناخت 31 سالہ سریدھر کے طورپر کی گئی ہے۔ بالاپیٹ سے تعلق رکھنے والے سریدھر ورزش کرنے کے بعد گھر واپس آیا جس کے فوراً بعد اس نے سینے میں درد کی شکایت کی اسے فوری علاج کے لئے ہاسپٹل لے جایا گیا

 

 

 

جہاں کچھ دیر بعد اس کی موت ہوگئی۔ کم عمری میں ہی سریدھرکی موت پر مقامی افراد نے افسوس کا اظہار کیا۔ اتوار کی صبح کھمم شہر کے علی پورم میں بھی 33 سالہ ناگاراجو دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی تھی۔ اچانک ہارٹ اٹیک سے دو نوجوانوں کی موت سے مقامی افراد میں تشویش پائی جاتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button