جرائم و حادثات

نارائن پیٹ ضلع میں گڑمبہ تیار کرنے والے اڈہ پر پولیس کا دھاوا

نارائن پیٹ : 10 جولائی (اردو لیکس) نارائن پیٹ ضلع ٹاسک فورس پولیس کے دھاؤں میں 4 لیٹر دیسی شراب (گڑمبہ) 15 کلو گڑ ‘ 3 کلو کرسٹل ٹیپوٹا’ 4 لیٹر سارہ ضبط کرلیا گیا۔ اس سلسلہ میں ایک شخص گوپال نائیک راتھوڑ کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نارائن پیٹ ضلع کے موضع وتوگنڈلہ منڈل دامرگدہ میں ایک گھر میں اچانک دھاوا کرتے ہوئے ٹاسک فورس پولیس نے مزکورہ نمونہ نشہ آور اشیاء ضبط کرلیا۔ دامرگدہ ایس آئی مسٹر سرینواس راؤ نے کہا کہ گوپال نائیک کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جاۓ گی

متعلقہ خبریں

Back to top button