تلنگانہ

حیدرآباد میں بدعنوانی کے الزامات میں جیل جانے والی سابق تحصیلدار سجاتا نے خودکشی کرلی _ تین ماہ قبل شوہر نے بھی کی تھی خودکشی

حیدرآباد _ 3 ستمبر ( اردولیکس) حیدرآباد کے شیخ پیٹ منڈل کی سابق تحصیلدار سجاتا نے خودکشی کرلی۔اس کے خلاف بنجارہ ہلز میں کروڑوں روپے کی زمین کے کیس میں ملوٹ ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا اور وہ 15 لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے پکڑی گئی تھی سال 2020 میں سجاتا کو بدعنوانی اور آمدنی سے زائد اثاثے رکھنے کے الزام میں گرفتار کرتے ہوئے جیل بھیج دیا گیا تھا سجاتا کے ساتھ اس کے شوہر کو بھی جیل ہوئی تھی جیل سے رہائی کے بعد اس کے شوہر نے بے عزتی محسوس کرتے ہوئے جون میں خودکشی کرلی تھی بتایا گیا ہے کہ چند دن قبل ہی سجاتا ضمانت پر رہا ہوئی تھی اور آج اس نے خودکشی کرلی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button