February 28, 2021

اردولیکس کے 5 سال مکمل۔ ہرقدم پررہنمائی اورحوصلہ افزائی کیلئے ادارہ قارئین کا مشکور

اردولیکس کے 5 سال مکمل۔ ہرقدم پررہنمائی اورحوصلہ افزائی کیلئے  ادارہ قارئین کا مشکور

الحمداللہ آپ تمام کے تعاون سے اردولیکس نے پانچ سال کا سفرمکمل کرلیا ہے۔ اردولیکس انتظامیہ نے خاص طورپر انگریزی اورتلگو کی طرز پراردوزبان میں ویب سائیٹ کی کمی اوراردوداں طبقہ کی اس تشنگی کو محسوس کرتے ہوئے ڈیجٹل پلاٹ فارم پراردومیں بھی تازہ اورمصدقہ خبریں قارئین تک پہنچانے کے مقصد سے اردولیکس کی شروعات کی تھی۔ جس وقت اس ویب سائیٹ کا آغاز کیا گیا تھا اس وقت ہم نے بھی شاید یہ گمان نہ کیا تھا کہ کم وقت میں اردولیکس عوام کے دلوں میں اپنا مقام پیدا کرلے گا۔ بعض مرتبہ ہم سے بھی بھول چوک ہوجاتی ہے، جلد بازی میں کچھ غلطیاں ہوجاتی ہیں لیکن ہمیں اس بات کی خوشی ہے کہ آپ نے تازہ خبریں پہنچانے کی کوشش میں ہونے والی ان غلطیوں کے باوجود ہرقدم پراردولیکس کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ آپ کی اس حوصلہ افزائی نے ہمیں اپنے سفرکو جاری رکھنے میں کبھی بھی مایوس ہونے نہیں دیا اوراپنی بے پناہ محبت کے ذریعہ ہمیں اپنا سفرجاری رکھنے کا عزم اورحوصلہ عطا کیا ہے جس کے لئے ادارہ آپ تمام کا تہہ دل سے ممنون ومشکورہے۔ امید کہ آپ کا اورہمارا ساتھ اردولیکس کے تعاون سے یوں ہی برقراررہے گا۔   

ایڈیٹر زیشان علی زاہد