February 28, 2021

تلنگانہ میں 24 فروری سے چھٹویں تا آٹھویں جماعت کے کلاسس چلانے اسکولوں کو اجازت

تلنگانہ میں 24 فروری سے چھٹویں تا آٹھویں جماعت کے کلاسس چلانے اسکولوں کو اجازت

حیدرآباد _ 23 فروری ( اردولیکس) تلنگانہ ریاست میں 24 فروری سے 6،7،8 جماعت کے طلباء کے لئے کلاسس شروع ہوں گی۔ محکمہ تعلیم نے سرکاری اور خانگی اسکول کھولنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر تعلیم سبیتا اندراریڈی نے کہا  کہ چہارشنبہ سے یکم مارچ تک چھٹویں ساتویں اور آٹھویں کی کلاس شروع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کورونا کی وبا کے پیش نظر  اسکول کے منتظمین نے کوویڈ قواعد پر پابندی سے عمل کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ طلبا کو لازمی طور پر اسکول میں حاضر ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے  بچوں کو اسکول بھیجنے کے لئے والدین کی اجازت ضروری ہے۔