نیشنل

ملائم سنگھ یادو کی آخری رسومات میں چیف منسٹرتلنگانہ کریں گے شرکت

حیدرآباد: چیف منسٹرتلنگانہ کے چندرشیکھرراو اترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ ملائم سنگھ یادو کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔ 11 اکتوبرکو ملائم سنگھ یادو کی آخری رسومات انجام دی جانے والی ہیں۔ قبل ازیں چندرشیکھرراو نے سماج وادی پارٹی کے بانی واترپردیش کے سابق وزیراعلی ملائم سنگھ یادو کو بھرپورخراج پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ ملائم سنگھ یادو نے اپنی پوری زندگی میں کمزور طبقات کی ترقی اور بہبود کے لئے کام کیا۔وزیراعلی نے اکھلیش یادو اوران کے خاندان کو پُرسہ بھی دیا۔وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما رو نے بھی اس خصوص میں ٹوئیٹ کیا۔انہوں نے کہاکہ ہندوستانی سیاست کے ایک حقیقی دورکا خاتمہ ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button