تلنگانہ

سابق رکن اسمبلی عامر شکیل کے فرزند کی مدد کا الزام۔ بودھن انسپکٹر حیدرآباد پولیس کی حراست میں؟

حیدرآباد: بودھن کے بی آر ایس کے سابق رکن اسمبلی عامر شکیل کے فرزند کے سڑک حادثہ کے معاملہ میں حیدرآباد پولیس کی جانب سے دو افراد کو حراست میں لئے جانے کی اطلاعات ہیں۔

 

ذرائع کے مطابق رکن اسمبلی کے فرزند ساحل کی مدد کے الزام میں ضلع نظام آباد بودھن کے انسپکٹر پریم کمار اور عامر شکیل کے قریبی ساتھی عبدالواسع کو اتوار کی صبح بودھن سے حراست میں لے کر حیدرآباد منتقل کئے جانے کی اطلاعات ملی ہیں۔پچھلے مہینے کی 23 تاریخ کی رات حیدرآباد میں پرجا بھون کے پاس رکن اسمبلی کے فرزند پر گاڑی سے ٹریفک بیریکڈس کو ٹکر دینے کا الزام ہے۔

 

حادثہ سے کے بعد ڈرائیور تبدیل کر دیتے ہوئے دبئی فرار ہو جانے کا بھی سابق رکن اسمبلی کے فرزند پرالزام ہے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حادثہ کے بعد اس وقت کے پنجہ گٹہ انسپکٹر درگا راؤ سے بودھن کے انسپکٹر پریم کمار نے بات چیت کی تھی اور پولیس نے یہ کال ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔

 

واضح رہے کہ سابق رکن اسمبلی کے فرزند نے چند دن قبل تلنگانہ ہائی کورٹ میں ایک درخواست داخل کرتے ہوئے انہیں اس مقدمہ میں ماخوذ کرنے کا الزام عائد کیا تھا اور اس کیس کو کالعدم کرنے کی خواہش کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button