تلنگانہ

تلنگانہ میں گرمی نے 100 سال کا ریکارڈ توڑ دیا _ قیامت خیز گرمی سے ایک ہی دن میں 5 افراد کی موت

حیدرآباد _ یکم مئی ( اردولیکس) تلنگانہ میں اس سال اپریل کے مہینے میں شدید گرمی اور درجہ حرارت میں انتہا کا اضافہ دیکھا گیا ۔ یہ 103 سالوں میں ریکارڈ کیا گیا سب سے زیادہ درجہ حرارت بتایا جاتا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق 1921 سے لے کر 2024 تک  پہلے کسی بھی  سال میں زیادہ سے زیادہ 44 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ نہیں کیا گیا۔ جو اس مرتبہ 45 ڈگری سیلسیس تک ریکارڈ ہوا

 

قابل ذکر ہے کہ ریاست میں کئی مقامات پر اس  سال اپریل میں درجہ حرارت 44 ڈگری سے تجاوز کر گیا تھا۔ آئی ایم ڈی نے خبردار کیا ہے کہ اگلے پانچ دنوں میں ملک کے کئی حصوں میں موسم مزید گرم ہو جائے گا۔ ان پانچ دنوں کے دوران ملک کے مشرقی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم ہوائیں چلیں گی۔

 

معلوم ہوا ہے کہ مئی کے مہینے میں زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا جا سکتا ہے۔ یہ بات الیکشن حکام نے بتائی  کہ درجہ حرارت میں اضافہ کی وجہ سے دوسرے مرحلے کی پولنگ متاثر ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا خیال ہے کہ مئی کے مہینے میں ہونے والی پولنگ کے باقی 5 مرحلوں پر سورج کا اثر پڑ سکتا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ووٹنگ فیصد میں کمی کا کوئی امکان نہیں ہے۔

 

تلنگانہ ریاست میں سورج کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ آسمان سے آگ برس رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 3 مئی تک تیز دھوپ رہے گی۔ اس حد تک مختلف اضلاع کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے اور حیدرآباد اور میدک اضلاع کے لیے ییلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ پیر کو سن اسٹروک کی وجہ سے 5 افراد کی موت ہو گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button