تلنگانہ

کانگریس حکمرانوں کا اصل کھیل اب شروع ہوگا : تارک راماراو

حیدرآباد _ بی آر ایس کے کارگزار صدر و سابق وزیر تارک راماراو نے الزام لگایا کہ کانگریس پارٹی نے 6 ضمانتیں دے کر عوام کو دھوکہ دیا۔ کانگریس حکمرانوں کا اصل کھیل تو اب شروع ہوگا کیونکہ کانگریس نے وعدوں سے قبل ریاست کی آمدنی کا تخمینہ نہیں لگایا اب آمدنی کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے ۔ سابق وزیر کے ٹی آرنے کانگریس امیدوار پرساد کمار کو اسپیکر کے طور پر نام کہ تائید کرتے ہوئے پرچہ نامزدگی پر دستخط کیے۔ بعد ازاں انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی بات چیت کی۔

 

راہول گاندھی نے قرض معافی کا وعدہ کیا تھا۔ اقتدار میں آنے کے دو دن میں قرضے معاف کر دیں گے۔ انہوں نے سوال کیا کہ پہلی کابینہ میں ہی چھ ضمانتوں کو کیوں پورا نہیں کیا گیا اور قرض معافی کا کیا ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس پر ریاست میں قرضوں کا انبار لگانے کا الزام عائد کیا جائے گا ، کل گورنر کی تقریر میں بھی یہی بات کہلائی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایم ایل اے کے حلقہ میں 45 ہزار نوکریاں دینے کا وعدہ کیا گیا ہے اگر پوچھا جائے کہ وہ کیسے دیں گے تو وہ جواب نہیں دیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button