ایجوکیشن

مانو آئی ٹی آئی حیدرآبادمیں داخلوں کے لیے تیسری کونسلنگ

حیدرآباد، (پریس نوٹ) انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آئی)، مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی، حیدرآباد میں داخلوں کے لیے تیسرے مرحلے کی کونسلنگ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 28 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔ کونسلنگ 30ستمبر کو صبح 9.30 بجے سے آئی ٹی آئی، مانوکیمپس، گچی باؤلی میں ہوگی۔ ڈاکٹر عرشیہ اعظم، پرنسپل کے بموجب مختلف آئی ٹی آئی ٹریڈز کی دستیاب مخلوعہ نشستوں کے لیے درخواست فارم دفتر آئی ٹی آئی، یونیورسٹی کیمپس یا ویب سائٹ manuu.edu.inسے حاصل کیے جاسکتے ہےں۔ مزید تفصیلات کے لیے شخصی طور پر دفتر آئی ٹی آئی سے یا فون نمبر 040-23008413 یا 7032623941پر ربط کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button