ظہیرآباد اسمبلی کے سابق رکن سی باگننا چل بسے

ظہیرآباد _ 27 فروری ( اردولیکس) سنگاریڈی ضلع کے ظہیرآباد اسمبلی حلقہ کے سابق رکن اسمبلی سی باگننا (82) طویل علالت کے باعث جمعہ کی رات انتقال کر گئے۔ انہوں نے تلگو دیشم پارٹی  سے 1994 کے اسمبلی انتخابات میں ظہیرآباد اسمبلی حلقہ سے انتخاب لڑا اور کانگریس پارٹی کے امیدوار کے طور پر مقابلہ کرنے والے پی نرسنگہاریڈی کو 35 ہزار کی بھاری اکثریت سے شکست دی تھی ۔ کچھ عرصہ سے علالت کے باعث حیدرآباد کے خانگی  اسپتال میں شریک تھے رات میں ان کا انتقال ہوگیا۔

سی باگننا  نے 1984 سے 1989 تک ایم پی پی صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں ، باگننا وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے ظہیرآباد میں تلگودیشم سے 1994 کے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی