تمل ناڈو اسٹیٹ اردو اکاڈمی کی تشکیل نو۔ڈاکٹر نعیم الرحمن نئے وائس چیر مین مقرر


چنائی _ 28 فروری ( پریس ریلیز)حکومت تمل ناڈو نے ریاستی اردو اکیڈمی کی تشکیل نو کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔ اکیڈیمی کے نئے ارکان اس طرح ہوں گے۔ کے۔پی۔انبژگن ریاستی وزیر برائے اعلی تعلیم چیر مین اورڈاکٹر محمد نعیم الرحمن ڈائریکٹر ڈاکٹر ایم جی آر یونیورسٹی اس اکیڈمی کے وائس چیرمین ہوں گے۔وزارتِ مالیات،وزارتِ اعلی تعلیم،وزاراتِ اقلیتی بہبود کے سیکریٹریز بھی اس کے ارکان ہوں گے۔ان کے علاوہ پروفیسر قاضی حبیب احمد صدر شعبہ اردو،مدراس یونیورسٹی،ڈاکٹر طیب خرادی صدر شعبہ اردو نیو کالج،مدراس، جناب اے۔ محمد اشرف  سابق سکریٹری میاسی،نیو کالج،ڈاکٹر کلیم اللہ پرنسپل مظہر العلوم کالج،آمبور،ڈاکٹر جے اکبر خان،ڈاکٹر نکہت سلطانہ،مفتی زبیر صاحب،ڈاکٹر نگار اختر،پروین پاپا،جناب نذیر احمد،جناب اکمل باشاہ،حافظ محمد اقبال،محمد عبدالغنی،سید کبیر احمد عمری،محمد آصف تمل اسٹیٹ اردو اکیڈمی کے نئے ارکان منتخب ہوئے۔اعلامیہ کے مطابق تمل اسٹیٹ اردو اکیڈمی کا قیام تین سالوں کے لیے عمل میں آیا ہے۔اس اعلان سے ریاست تمل ناڈو میں اردو بولنے والے تمام طبقوں میں مسرت کی لہر دوڑ گئی ہے۔سابقہ حکومتوں کی سرد مہری اور لسانی اقلیتوں سے تعصب کے رویہ سے گزشتہ 12سالوں سے اردو اکیڈمی کی تشکیل نو نہیں ہو پائی تھی اب اس اعلان سے ایک نئی امید اردو والوں میں پیدا ہوگئی ہے کہ ریاست میں اردو زبان کا نشاۃ ثانیہ ہوگا۔انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ملک کی دیگر ریاستوں کی اردو اکیڈمیوں کی طرح ریاست تمل ناڈو اردو اکیڈمی بھی اردو زبان و ادب کی ترقی و نشر واشاعت میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے گی۔