تلنگانہ

مخدوم ایوارڈ کے لئے منتخب ہونے پر جناب عزیز احمد کی تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کے قائدین کی گلپوشی

تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈمی کی جانب سے ملک کے باوقار مخدوم ایوارڈ برائے صحافت جوائنٹ ایڈیٹر روزنامہ اعتماد عزیز احمد کو اور ڈاکٹر فاضل حسین پرویز اور طاہر رومانی کو کارنامہ حیات ایوارڈز کے اعلان کا  خیر مقدم کرتے ہوئے تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کے وفد جو حبیب علی الجیلانی نائب صدر، سید غوث محی الدین جنرل سکریٹری اور محمد عبدالمحسن خازن پر مشتمل تھا

 

جناب عزیز احمد سے ملاقات کرتے ہوے شال پوشی کی اور فیڈریشن کی ڈائری پیش کی اس موقعہ پر عزیز احمد نے اردو صحافیوں کے مسائل پر وفد سے تفصیلی تبادلہ کیا اور مشورہ دیا کہ اردو صحافیوں کے وسیع تر مفاد میں متحدہ جدوجہد کے ذریعہ اپنے حدف کو حاصل کرنے کیلئے لائحہ بنائیں

متعلقہ خبریں

Back to top button