نیشنل

منی پور میں تازہ تشدد _ 5 مکانات کو آگ لگانے اور پولیس سے ہتھیار چھین لینے کے واقعات

نئی دہلی _ 28 اگست ( اردولیکس ڈیسک) منی پور پولیس نے بتایا کہ اتوار کی سہ پہر منی پور کی دارالحکومت امپھال کے نیو لیمبولین علاقے میں نامعلوم حملہ آوروں نے 5 مکانات کو جلا دیا۔ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ فائر فائٹرز نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا، اس سے پہلے کہ یہ آگ  گنجان علاقوں میں پھیل جائے۔

 

واقعہ کے فوراً بعد مشتعل لوگ علاقے میں جمع ہوگئے اور آگ لگانے کے ذمہ داروں کی شناخت نہ کرنے کا حکام پر الزام عائد کیا۔بعد ازاں سیکورٹی فورسز نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے چند گولے برسائے۔

 

ایک اور واقعہ میں، پولیس کے حوالے سے میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے اتوار کو امپھال مغربی ضلع کے سگولبند بیجوئے گووندا میں سابق ہیلتھ ڈائریکٹر کے راجو کی رہائش گاہ کی حفاظت پر مامور سیکورٹی اہلکاروں سے تین ہتھیار چھین لیے۔ لوٹے گئے ہتھیاروں میں اے کے سیریز کی دو رائفلیں اور ایک کاربائن شامل ہے۔ پولیس نے ملزمین کی گرفتاری اور لوٹا ہوا اسلحہ برآمد کرنے کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button