کورونا کا دوسرا ڈوس لینے کے بعد مہاراشٹرا میں ایک شخص کی موت

ممبئی 3 مارچ (اردولیکس) ریاست مہاراشٹرا کے ضلع تھانے میں کورونا کی دوسری ویکسین لینے والے شخص کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ بھیونڈی کے ایک ہاسپٹل میں پیش آیا۔ 45 سالہ سکھدیوکردیٹ ایک ڈاکٹرکے پاس ڈرائیورکی حیثیت سے کام کرتا تھا۔ کل اس نے کورونا کی دوسری ڈوس لی اس کے کچھ دیربعد وہ غش کھا کرگرپڑا اسے علاج کیلئے ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرس نے اس مردہ قراردیا۔ بھیونڈی نظام پورمیونسپل کارپوریشن کے ہیلتھ آفیسرکے آرکھرت نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی وجوہات کا علم ہوگا۔