قرآن مجید کی عائلی تعلیمات

ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی

 

 

 

اسلام پر اعتراضات کرنے والے جن پہلوؤں کو نشانہ بناتے ہیں ان میں سے ایک اس کا نظامِ خاندان ہے _ کہا جاتا ہے کہ اسلام نے خاندان کے دائرے میں مرد اور عورت کو برابر کے حقوق نہیں دیے ہیں _ عورت کو دباکر رکھا گیا ہے ، اسے بہت سے حقوق سے محروم کیا گیا ہے اور مرد کو اس پر حکم چلانے اور اپنی مرضی تھوپنے کی چھوٹ دی گئی ہے _ ضرورت ہے کہ اسلام کے نظامِ خاندان کے بارے میں صحیح تعلیمات پیش کی جائیں اور بظاہر دونوں کے حقوق و اختیارات میں جو فرق نظر آتا ہے اس کی حکمت بیان کی جائے _

‘قرآن مجید کی عائلی تعلیمات’ نامی اس کتابچہ میں اسلام کے نظامِ خاندان کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ہے ، اعتراضات کا جواب دیا گیا ہے اور غلط فہمیاں دور کرنے کی کوشش کی گئی ہے _ اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ وہ اس کا فائدہ عام کرے اور قارئین کے حق میں اسے زیادہ سے زیادہ نافع بنائے ، آمین _

خوشی کی بات یہ ہے کہ اس کتابچہ کو اللہ کے فضل سے مقبولیت حاصل ہوئی ہے اور مختصر عرصے میں اس کا تیسرا ایڈیشن مرکزی مکتبہ اسلامی پبلشرز نئی دہلی سے منظرِ عام پر آیا ہے _
صفحات : 24 ، قیمت : 24
Customer Care No. 7290092403