ششی کلا نے سیاست سے سبکدوش ہونے کا کیا اعلان

چنائی _ 3 مارچ ( اردولیکس) تامل ناڈو کی سابق چیف منسٹر جیہ للیتا کی قریبی ساتھی وی کے ششی کلا نے اپنے ایک سنسنی خیز فیصلہ میں سیاست سے سبکدوش ہونے کا اعلان کردیا۔ششی کلا کا یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب ریاست میں اسمبلی انتخابات کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں چار سال قید کی سزا کاٹنے کے بعد جیل سے رہا ہونے والی ششی کلا ایک نئی سیاسی جماعت قائم کرنے کی پیش قیاسی کے دوران انہوں نے آج اعلان کیا کہ وہ سیاست سے سبکدوش ہو رہی ہیں۔ اس موقع پر ، ششی کلا نے انا ڈی ایم کے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ ڈی ایم کے پارٹی کو شکست دیں۔ انہوں نے کہا کہ تامل ناڈو میں جے للیتا کے سنہرے دور کو جاری رکھنا چاہئے۔