کویت میں اتوار سے ایک ماہ کا جزوی کرفیو

ابراہیم عمران کی رپورٹ 

کویت _ 4 مارچ ( اردولیکس)کویت کی وزرا کونسل نے اپنے غیر معمولی اجلاس کے دوران  ملک کے تمام حصوں میں ایک ماہ تک جزوی کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے یہ فیصلہ مملکت میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسس پر قابو پانے کے لئے نافذ کیا جارہا ہے کرفیو کا اطلاق اتوار 7 مارچ سے ہوگا۔

کرفیو شام 5 بجے سے ایک ماہ کے لئے صبح 5 بجے تک رہے گا۔ رمضان کے مقدس مہینے کے آغاز سے قبل کرفیو اٹھا لیا جائے گا۔
اعدادوشمار کے مطابق ، گذشتہ تین دنوں میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں میں بہت زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اس سے قبل ، 22 فروری کو ،کویت کی کابینہ نے ملک میں جزوی کرفیو نافذ کرنے کی ہیلت کمیٹی کی تجاویز کو مسترد کردیا تھا