ایجوکیشن

اردو میڈیم اسکولوں میں ایل ایف ایل ہیڈماسٹر کی جائیدادیں منظور کرنے ٹی ایس پی ٹی اے، میوا کا مطالبہ

نرمل، 8/فروری (پریس نوٹ) تلنگانہ اسٹیٹ پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن، نرمل ضلع یونٹ نےضلع مہتمم تعلیمات ڈاکٹر اے۔رویندر ریڈی سے ضلع کے اردو میڈیم پرائمری اسکولوں میں ایل ایف ایل ہیڈماسٹر کی جائیدادیں منظور کروانے کا مطالبہ کرتے ہوئےایک تحریری یادداشت پیش کی۔

ٹی ایس پی ٹی اے اور میوا ضلع نرمل کے صدر شیخ شبیر علی نے بتایا کہ تحریری یادداشت میں واضح کیاگیاکہ ضلع نرمل میں ایک بھی اردو میڈیم پرائمری اسکول میں ایل ایف ایل ہیڈماسٹر کی جائیداد منظور نہیں ہے جبکہ ان اسکولوں میں اردو میڈیم کے طلباء کی تعداد تیلگو کے بمقابل زیادہ ہے اس کے باوجود تیلگو میڈیم کے ایل ایف ایل ہیڈماسٹر کی جائیدادیں منظور ہیں۔

ریاستی حکومت کی جانب سے عنقریب منظور کی جانے والی ایل ایف ایل ہیڈماسٹر کی ہزاروں جائیدادوں میں اردو میڈیم کے ایل ایف ایل ہیڈماسٹر کی جائیدادیں منظور کرنے کے مطالبہ پر مبنی ٹی ایس پی ٹی اے کی تحریری یادداشت کو اعلی عہدیداروں تک پہنچانے کی ڈی ای او سے صدر نے خواہش کی،جس پر ڈی ای او ڈاکٹر اے۔رویندر ریڈی نے مثبت ردعمل کا اظہار کیا اور تحریری نمائندگی کو اعلی عہدیداروں کو روانہ کرتے ہوئے اردو میڈیم کی جائیدادیں منظور کروانے کا تیقن دیا۔

اس موقع پر ٹی ایس پی ٹی اے نرمل ضلعی جنرل سیکرٹری اور میوا اسوسی ایٹ صدر ساجد معراج موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button