نیشنل

بریکنگ نیوز۔الکٹرک شاک سے 6 افراد جاں بحق۔میلاد النبیؐ جلوس سے واپسی کے دوران حادثہ

حیدرآباد: ریاست اترپردیش کے بہرائچ میں آج میلاد النبیؐ کے جلوس میں شامل 6 عقیدت مند الکٹرک شاک کی وجہہ سے جاں بحق ہو گئے۔ یہ واقعہ بہرائچ ضلع کے نانپارہ علاقے کے بھگڑوا ماسو پور گاؤں میں پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جلوس کی گاڑی میں لگی لوہے کی سلاخ ہائی ٹینشن برقی کے تار سے ٹکرا گئی جس کی وجہہ سے گاڑی میں برقی رو دوڑ گئی۔ چار افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دیگرہاسپٹل منتقل کرنے کے دوران یا کرنے کے بعد فوت ہوگئے۔ جس وقت حادثہ پیش آیا جلوس میں شامل افراد واپس لوٹ رہے تھے۔ چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے اس واقعہ پر غم کا اظہارکیا ہے۔ اس حادثہ میں اشرف علی (30)، سفیان (12)، الیاس (16)، شفیق (12) اور تبریز (17) کی موت ہوگئی۔ مراد علی (12)، چاند بابو (18) اور آفتاب (12) کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button